یوریشیا میں فورم لسانیات نے بلوچی میستاگ اپلیکیشن بناکر پیش کیا ہے۔ بلوچ مِستاگ اپلیکیشن کی پرائیویسی پالیسی آپ کو یہ سمجھنے میں مدد فراہم کرتی ہے کہ جب آپ یہ اپلیکیشن استعمال کررہے ہوتے ہیں تب ہم تک کچھ معلومات پہنچ جاتی ہیں اور ہم اُن معلومات کا کیا کرتے ہیں۔
بلوچی مِستاگ کے اپلیکیشن کو آپ کے آلے میں کہاں رسائی کی ضرورت ہے؟
اس اپلیکیشن کو ضرورت ہے کہ آپ کے آلے کی اسٹوریج ( میموری ) کی فضا پر پڑھ ، لکھ سکے بشمول میموری اور ایس ڈی کارڈ۔ اپلیکیشن کی یہ رسائی اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ آپ کا آلہ کتابِ مقدس کی صوتی فائل کو ڈاؤن لوڈ کرکے محفوظ بنائے اور جب آپ اپلیکیشن استعمال کررہے ہوں تو اُن کو چلا کر سُن سکتے ہیں۔ اپلیکیشن کو استعمال کرنے والے شخص کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اپلیکیشن کو یہ اجازت دے یا نہ دے۔
ہم کون سی ممکنہ معلومات جمع کرتے ہیں؟
بلوچی مِستاگ اپلیکیشن درج ذیل معلومات ممکن ہے جمع کرے یا نہ کرے۔ جن میں کسی قسم کی ذاتی شناخت کی معلومات شامل نہیں۔
آپ کس قسم کا آلہ استعمال کررہے ہیں ( مثال کے طور پر سامسنگ ایس 3) ۔
آپ کے آلے کے آپریٹنگ سسٹم کا ورژن کون سا ہے ( مثال کے طور پر اینڈرائڈ 2۔4)۔
کہاں ( کس شہر یا ملک ) سے آپ انٹرنیٹ استعمال کررہے ہیں ( مثال کے طور پر نیروبی، کینیا )۔
اپلیکیشن پر کون سی کتاب یا کتابیں پڑھ رہے ہیں؟
موبائل استعمال کرنے والے شخص کو اگر اپلیکیشن کی سرگرمی کا جائزہ لینا ہو اور موبائل انٹرنیٹ سے منسلک ہو تو اپلیکیشن وقتا فوقتا قابلِ استعمال معلومات جائزہ لینے والے موبائل کو بھیجتا رہے گا۔ اپلیکیشن اگر انٹرنیٹ سے منسلک نہیں تو تجزیاتی ڈیٹا جمع کرنا ممکن نہیں۔
بلوچی مِستاگ اپلیکیشن کسی کی شناخت کیلئے ذاتی معلومات جمع نہیں کرتا (.(PII
PII یہ ہے کہ کسی حقیقی شخص ، کوئی قانونی شخصیت ، کوئی تنظیم یا انجمن ، جو کہ وہ ہے یا ممکنہ طور پر پہچانا جاسکتا ہے، حتی کہ بلواسطہ، کسی اور معلومات کے حوالے سے ، بشمول کسی شخصی شناختی نمبر کے ذریعے سے۔
ہم آپ سے حاصل ہونے والی معلومات کا کیسا استعمال کرتے ہیں؟
ہم شاید آپ کے ذریعے سے حاصل ہونے والی معلومات سے بنیادی طور پریہ نتیجہ نکالتے ہیں کہ کتنے افراد اور کہاں کہاں ( کس ملک یا شہر سے ) بلوچی مِستاگ اپلیکیشن کو استعمال کررہے ہیں۔
مزید یہ کہ ، ان معلومات کی بنیاد پر اپلیکیشن کو اور زیادہ بہتر بناکر، جہاں جہاں ، اس کے استعمال کرنے والے لوگ موجود ہیں، ان کی مدد کی جائے۔
ہم حاصل ہونے والی معلومات کو کس طرح تحفظ فراہم کرتے ہیں؟
ہم غیر محفوظ رسائی یا تبدیلی ، جمع کردہ معلومات کے افشا یا ان کی تباہی سے نمٹنے کیلئے مناسب حفاظتی تدابیر بروئے کار لاتے ہیں۔ اس کے تحت معلومات جمع کرنے کیلئے اندرونی جائزے، اسٹوریج اور پراسیسنگ کے طریقوں اور سیکورٹی کے اقدامات اور ٹھوس سیکورٹی کے اقدامات شامل ہیں تاکہ معلومات کے منبع تک غیر مجاز رسائی کو روکا جاسکے۔
کیا ہم باہر کے کسی فریق کو جمع کردہ معلومات سے آگاہ کرتے ہیں؟
نہیں۔ ہم باہر کے کسی فریق کو آپ کے بارے میں حاصل معلومات فروخت نہیں کرتے اور نہ ہی اس معلومات کو کاروباری مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ ان معلومات کو کسی کو منتقل بھی نہیں کیا جاتا۔ ہم معلومات کے معاملے میں مکمل رازداری برتتے ہیں۔ ہماری مدد کریں تاکہ ہم اس ایپ اسٹور کو بہتر انداز میں چلائیں، اپنی ذمہ داری ادا اور آپ کی خدمت کریں۔
آپ کی رضامندی
بلوچی مِستاگ ایپ کو استعمال کرنے کیلئے آپ ہماری رازداری کی پالیسی سے اتفاق کرتے ہیں۔
ہماری رازداری پالیسی میں تبدیلی
اگر ہم اپنے ایپ کی رازداری کی پالیسی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ہم اسی صفحہ پر اُن تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہیں۔ ذیل میں ایپ کی رازداری کی پالیسی میں ترمیم کی تاریخ کو بھی اپ ڈیٹ کردیں گے۔
رازداری کی یہ پالیسی آخری مرتبہ 28 نومبر 2018 کو اپ ڈیٹ کی گئی ہے۔
لائسنس برائے صارفین
اس ایپ کے کسی قسم کے مواد کو اگر دوسروں کیساتھ بانٹا جاتا ہے تو کاپی رائٹ ہولڈر کا نام ضرور شامل کیا جائے۔ اس مواد کو کاروباری مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی اس میں تبدیلی کرنے کی اجازت ہے۔
ہم سے رابطہ کریں
اگر ہماری رازداری کی پالیسی کے متعلق آپ کوئی سوال پوچھنا چاہیں تو درج ذیل ای میل ایڈریس پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
ای میل : contact@balochimestag.com