پطرسکا پہلا اور دوسرا خط

پطرسکا پہلا اور دوسرا خط نئے اہدنامہ کی دو کتابیں ہیں۔ ان کتابوں کے لکھاری خود کو”عیسی کا رسول“ گردانتے ہیں۔ اپنے پہلے خط میں، پطرس نصیحت کرتے ہیں کہ ظلم اور جبر کے وقت صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔ وہ کلیسائیں جو ظلم و جبر کی شکار تھیں، پطرس ان کو تاکید کرتے ہیں کہ انہیں یسوع مسیح کی طرح صبر کرنا چاہیے اور حق کے راستے سے نہیں بھٹکنا چاہیے۔ اپنے دوسرے خط میں، وہ جھوٹے استادوں کے بارے میں خبردار کرتے ہیں۔ پطرس کہتے ہیں کہ یسوع مسییح دوسری بار آنے میں اس لیے دیر کریں گے تا کہ لوگوں کو باطل کا راستہ ترک کرنے اور حق کا راستہ اپنانے کا زیادہ موقع ملے۔

Sarbaaz-Koh metagh.jpg
Thumbnail image